Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ بات چیت بعض معاملات میں اچھی رہی: امریکی نائب صدر

امریکہ کے نائب صدر ڈی جے وینس نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   فاکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کچھ پہلوؤں سے اچھی رہی۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی حل تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض معاملات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور فریقین نے دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔

وینس نے واشنگٹن کے دعوؤں اور مطالبات کو دہراتے ہوئے اور کہا کہ "دوسرے معاملات یہ بالکل واضح تھا کہ صدر ٹرمپ نے کچھ ریڈ لائن طے کی ہیں جنہیں ایران  تاحال قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ مسٹر وینس نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کونسی ریڈ لائن مقرر  کی ہیں۔ 

واضح رہے کہ مسٹر وینس نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کونسی ریڈ لائن مقرر  کی ہیں۔ 

ٹیگس