صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دسیوں فلسطینی زخمی
Apr ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم ستر افراد زخمی ہو گئے۔
قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز تقریبا چالیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے صیہونی دیوار کی تعمیر کی مخالفت اور انتفاضہ قدس کی حمایت کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔
گزشتہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے اور صیہونی حکومت کے ناجائز اقدامات کے مقابل فلسطینیوں کی استقامت و مزاحمت میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں تحریک انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ٹیگس