ترکی کے جنوب مشرق میں ایک اور بم دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224122-ترکی_کے_جنوب_مشرق_میں_ایک_اور_بم_دھماکہ
ترکی کی پولیس پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۴ Asia/Tehran
  • اتوار کے روز صوبہ دیاربکر کے شہر دجلہ کی پولیس کے دفتر کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا۔
    اتوار کے روز صوبہ دیاربکر کے شہر دجلہ کی پولیس کے دفتر کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا۔

ترکی کی پولیس پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے۔

ترند نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ دیاربکر کے شہر دجلہ کی پولیس کے دفتر کے سامنے ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے میں دس پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترکی کے حکام نے پی کے کے کو اس بم دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ترکی کا شہر دجلہ صوبہ دیاربکر کے مرکز، دیاربکر شہر کے شمال میں پینسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔