یمن میں انسانی المیے کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
اقوام متحدہ کی خوراک کی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ یمنی عوام کی امداد کے لئے ہنگامی بجٹ کی فراہمی میں کوتاہی کی صورت میں اس ملک کے لاکھوں شہریوں کو انسانی المیے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت یمن کے ایک کروڑ، چوّالیس لاکھ شہریوں یعنی اس ملک کی تقریبا نصف آبادی کو خوراک و امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ یمن میں اس قسم کی انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے بجٹ کافی کم ہے۔
خوراک کی عالمی تنظیم نے یمن میں فصلوں کی پیداوار اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن نیز خوراک کی فراہمی کے لئے فوری طور پر بجٹ کا بندوبست کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اس تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں انسان دوستانہ امداد کے لئے فوری طور پر قدم نہ اٹھائے جانے کی صورت میں بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔