روسی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر عراق کے حوالے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i226456-روسی_جنگی_طیارے_اور_ہیلی_کاپٹر_عراق_کے_حوالے
روس نے عراق کو مزید دس بمبار طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • روسی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر عراق کے حوالے

روس نے عراق کو مزید دس بمبار طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس نے پیر کو مزید دس بمبار طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر بغداد کے حوالے کر دیئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پیر کو روس سے عراق کو ملنے والے جنگی طیاروں میں سوخوئی اور مگ اٹھائیس نیز مگ اکیس قسم کے طیارے شامل ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق یہ جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر داعش کے خلاف جنگ میں استعمال ہوں گے ۔

روس نے یہ بمبار طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر امریکا کی مخالفتوں اور رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بغداد کے حوالے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے نہ صرف یہ کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے عراق کو خود اسلحے نہیں دیئے ہیں بلکہ وہ دوسرے ملکوں سے عراق کے لئے اسلحے کی سپلائی میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

دوسری طرف داعش کے پاس امریکا اور یورپی ملکوں کے انواع و اقسام کے ہلکے اور بھاری اسلحے موجود ہیں۔

اسی کے ساتھ عراق سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش کے مراکز پر عراقی افواج کے حملوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب شہر فلوجہ کے علاقے الرشاد میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کی گولہ باری میں داعش کا ایک سینیئر دہشت گرد کمانڈر ابو نمر ہلاک ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں عراقی فواج اور عوامی رضاکار دستوں کے مشترکہ آپریشن میں البغدادی کے شمال مغرب میں کئی اہم علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے۔