شامی فوج کی کارروائی، درجنوں دہشت گرد ہلاک
شامی فوج کے حملوں میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے مشرقی صوبے دیر الزور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ شامی فوج نے پینوراما نامی علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران کم سے کم دو سو دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے مغربی صوبے حمص کے شمالی مضافات میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں دہشت گردوں کا ایک اہم اڈہ تباہ اور اس میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی فوج نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع علاقے جبل اکراد کی بلندیوں پر قائم دہشت گردوں کے متعدد لانچنک پیڈ بھی تباہ کر دیئے ہیں۔
شام کو دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی وحشیانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کا مقصد صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کو ختم کرنا ہے۔