سعودی عرب: اسپتال میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i226741-سعودی_عرب_اسپتال_میں_فائرنگ_متعدد_افراد_زخمی
سعودی عرب کے شمالی شہر حائل کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: اسپتال میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

سعودی عرب کے شمالی شہر حائل کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبروں میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب کےشمالی شہر حائل کے ملک خالد اسپتال کی پارکنگ میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم نو افراد زخمی ہو گئے ہیں-

بتایا جاتا ہے کہ پہلے دونوں فریقوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ شرو‏ع ہو گئی- زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے-

پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے میں ملوث دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔