دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن جاری
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے دمشق کے مضافات میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ایک قصبے کو آزاد کرا لیا ہے۔
شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز نے جس کا دفتر لند ن میں ہے، جمعرات کو اعلان کیا کہ شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں دہشت گردوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ کے بعد غوطہ شرقی کے قریب دیرالعصافیر نامی قصبے کو آزاد کرا لیا ہے-
دیرالعصافیر میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائیوں کے باعث سیکڑوں خاندان اس علاقے سے محفوظ مقامات کی جانب فرار کر گئے ہیں-
شامی فوج نے غوطہ شرقی کے علاقے فیلا غنودہ اور شہر کی کئی عمارتوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادکرا لیا ہے-
ادھر حمص کے مشرقی مضافاتی علاقے مکسرالحصان پر دہشت گردوں نے مارٹر سے حملہ کیا ہے- شامی فوج نے دیرالزور اور درعا میں بھی الگ الگ کارروائیوں کے دوران کم سے کم پینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-