صیہونی حکومت کے جرائم بڑھنے پر اقوام متحدہ کی تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i227413-صیہونی_حکومت_کے_جرائم_بڑھنے_پر_اقوام_متحدہ_کی_تشویش
اقوام متحدہ نے فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم میں وسعت پر تشویش ظاہر کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جرائم بڑھنے پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ نے فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم میں وسعت پر تشویش ظاہر کی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے سنیچر کو صیہونی حکومت کے جرائم میں وسعت کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اٹہتر فلسطینی زخمی ہوئے جن میں بتیس بچے شامل ہیں ۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک ہفتے میں ایک سو چھے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بارہ فلسطینی ماہیگیروں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک ہفتے کے اندر فلسطینیوں کے سولہ رہائشی مکانات کو مسمار کرکے ان کے مکینوں کو بے گھر کیا ہے ۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو منہدم کرکے ان کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرکے فلسطین میں آبادی کا تناسب بدلنا چاہتی ہے ۔

اس کے لئے غاصب صیہونی حکومت نے بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کے تمام اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔