مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری
شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی جانب مزید پیشقدمی کی ہے۔
خبروں کے مطابق شامی فوج ، عوامی رضاکاروں کی مدد سے مشرقی غوطہ میں پیشقدمی کرتے ہوئے مرج السلطان نامی ٹاؤن کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس آپریشن کے دوران زبدین کے علاقے میں دہشت گردوں کی تیرہ خفیہ سرنگیں تباہ کر دی گئیں جبکہ درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
شامی فوج نے ملک کے مغربی صوبے حمص میں بھی ایک کارروائی کے دوران الخضاریات کی پہاڑیوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس کا رروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گر ہلاک ہوگئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ادلب کے نواحی علاقے مجدلیا میں ، شامی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ احرار الشام کا ایک مقامی سرغنہ خالد الحمود اور جبہت النصرہ کا سرغنہ احمد الحسین، اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔
درایں اثنا شمالی ادلب کے رہائشی علاقے الفوعہ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔