May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • شام میں متعدد دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے صوبہ حماۃ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماۃ کے جنوب میں واقع شہر الزارہ کے اطراف میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے پچیس دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا-

شامی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے تدمر کے شمال مشرقی علاقے کوہ المزار کے تین اسٹریٹیجک علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا- شام کے جنگی طیاروں نے اسی طرح حمص کے اطراف میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے- اس کاروائی میں داعش کا ایک سرغنہ حسین نواف الناصیف ، اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا - شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ انسان دوستانہ امداد پر مشتمل چھپن ٹرک ، شام کی ہلال احمر کمیٹی کے تعاون سے صوبہ ریف دمشق کے شہر قدسیا اور الھامہ کو ارسال کئے گئے ہیں-

ٹیگس