May ۲۴, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

یمن کے اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کر کے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کی مذمت کی ہے

پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ یمنی طلبا نے مظاہرے کے دوران سعودی عرب سے اپنی شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے حملوں کے دوران حتی اسکولوں، تعلیمی مراکز اور تفریحی مقامات کو بھی نہیں چھوڑا اور اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ کر کے اس ملک کو تباہ کر دیا ہے - یمن کے طلبا نے اپنے ملک کے داخلی معاملات میں سعودی عرب اور امریکا کی مداخلتوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا - مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمنی عوام اپنی مشکلات خود حل کر سکتے ہیں اور انہیں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے - یمنی طلبا نے ملک میں ہرقسم کے فرقہ وارانہ اختلاف کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پورا یمن متحد ہے-