شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے میں اجتماعی قبر کا انکشاف
May ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔
شام کے سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق تدمر ائرپورٹ کے قریب ایک علاقے میں دریافت ہونے والی اس اجتماعی قبر سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت اکتیس افراد کی لاشیں برامد ہوئی ہیں کہ جن کے جسموں پر تشدد اور ایذارسانی کے نشانات نمایاں ہیں۔
شام کی عوامی رضاکار فورس نے مارچ کے مہینے میں بھی تدمر کے شمال مشرقی علاقے میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف کیا تھا کہ جس میں چالیس افراد کو قتل کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا تھا۔ تدمر شہر پر داعش نے گزشتہ سال بیس مئی کو قبضہ کرلیا تھا۔
شامی فورسز نے تاریخی اہمیت کے حامل اس شہر کو ستائیس مارچ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔