عراق: سیکورٹی فورسز فلوجہ شہر میں داخلے کے لئے تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i228319-عراق_سیکورٹی_فورسز_فلوجہ_شہر_میں_داخلے_کے_لئے_تیار
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک کے عوام کو دہشت گردوں کے قبضے سے الکرمہ شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق: سیکورٹی فورسز فلوجہ شہر میں داخلے کے لئے تیار

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک کے عوام کو دہشت گردوں کے قبضے سے الکرمہ شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے صوبہ الانبار کے شہر الکرمہ پہنچ کر کہا کہ الکرمہ میں دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج کی کامیابی داعش کے وجود سے فلوجہ شہر کی مکمل آزادی کا پیش خیمہ ہے۔

دریں اثناء دہشت گردوں کے قبضے سے فلوجہ شہر کی آزادی کے آپریشن کی مشترکہ کمان نے کہا ہےکہ فلوجہ شہر کا محاصرہ مکمل ہو چکا ہے اور عراقی سیکورٹی فورسز شہر میں داخل ہونے کے لئےپوری طرح تیار ہیں۔

مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار کا شہر فلوجہ اس ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک بڑا گڑھ ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے حالیہ چند دنوں کے دوران فلوجہ کے جنوبی سیکٹر کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے فلوجہ شہر کو آزاد کرانے کے آپریشن میں تیزی آنے کے بعد داعش نے بھی اس شہر میں اپنے مظالم میں شدت پیدا کر دی ہے۔