عراقی فوج کو دہشت گردوں کے مقابلے میں بھاری کامیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i228577-عراقی_فوج_کو_دہشت_گردوں_کے_مقابلے_میں_بھاری_کامیابی
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے فلوجہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کو دہشت گردوں کے مقابلے میں بھاری کامیابی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے فلوجہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے فلوجہ کے قریب الکرمہ شہر کے شمال اور البوشجہ شہر کے شمال میں اپنی کارروائیوں کے دوران ایک سو دس دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا- ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کی دسیوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں-

بغداد کی آپریشنل کمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ الکرمہ شہر کے دوہزارتیس افراد پر مشتمل پانچ سو سات خاندانوں کو پرامن راستوں سے شہر سے باہر نکال لیا گیا ہے-

اس درمیان فلوجہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے تحت پانچ ہزار تازہ دم فوجی جنگی سازوسامان کے ساتھ فلوجہ کے اطراف میں پہنچ گئے ہیں - فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا آغاز گذشتہ پیر سے وزیراعظم حیدرالعبادی کےحکم سے ہوا ہے اس عرصے میں عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے انتہائی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں -