عراقی عہدیدار کی ہوشیاری سے الجزیرہ چینل کی رسوائی
عراق میں قبائلی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے، فلوجہ میں بے گھر ہونے والوں کے ساتھ عراقی فوجیوں کا رویہ برا ہونے پر مبنی قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے دعوے کی تردید کی ہے
عراق میں قبائلی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر فیصل العیساوی نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں فلوجہ میں عراق کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں عام شہریوں کی سرکوبی پر مبنی الجزیرہ کے دعوے کے بارے میں کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے اور اگر فلوجہ سے خارج ہونے والے فرد فرد سے یہ پوچھا جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ عراق کی سیکورٹی فورس کا ان کے ساتھ رویہ انتہائی اچھا ہے
فیصل العیساوی نے کہا کہ فلوجہ کی کارروائی گذشتہ ہفتے سے انتہائی دقت کے ساتھ شروع ہوئی ہے اور بہت سے ایسے عام شہری فلوجہ اور اس کے اطراف میں سکونت پذیر ہیں کہ جن کے لئے داعش کی ممانعت یا سیکورٹی محاصرے کے سبب اس علاقے کو ترک کرنا ممکن نہیں تھا
عراق کے سنی قبائل کی اس شخصیت کے بقول، فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائی میں فوج، تین محوروں العامریہ، فلاحات اور النعیمہ میں اچھی پیشقدمی کر رہی ہے اور کسی بھی طرح کی غلطی پیش نہیں آئی ہے اور کوئی بھی عام شہری مارا بھی نہیں گیا ہے اور اس علاقے کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ نہیں ہوئی ہیں
اتنا ٹھوس اور محکم جواب اس بات کا باعث بنا کہ الجزیرہ چینل نے فورا اس سنی شخصیت کا لائیو انٹرویو کاٹ دیا اور اسے جاری نہیں رکھا