صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں فلسطینی خاتون شہید
Jun ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی خاتون کو یہ بے بنیاد الزام لگا کر گولی مارکرشہید کردیا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتی تھی
صیہونی فوجیوں نے گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے اب تک بارہا دسیوں فلسطینیوں کو اس طرح کے جھوٹے دعوؤں اور الزامات کی بنا پر شہید کیا ہے - صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہروں بیت اللحم، طولکرم اور جنین میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر کے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا ہے
صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف گذشتہ برس اکتوبر سےفلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز کر رکھا ہے اس عرصے میں صیہونی فوجیوں نے اب تک دوسو بیس کے قریب فلسطینیوں کو گولی مار کرشہید کردیا ہے۔
ٹیگس