سعودی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کے مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i229579-سعودی_جارحیت_کے_خلاف_یمنی_عوام_کے_مظاہرے
یمن کے عوام نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کے مظاہرے

یمن کے عوام نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق ہزاروں یمنی شہریوں نے نماز جمہ کی ادائیگی کے بعد دارالحکومت صنعا کی‎ ‎سڑکوں پر مارچ کیا اور اپنے ملک کے خلاف سعودی اتحاد کے حملوں کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور امریکہ کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر، امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کے خلاف امریکی سعودی جارحیت کے مقابلے میں خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور اپنے بعض عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ سعودی حملوں کے نتیجے میں یمن کی اسی فی صد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔