عراق: شمالی فلوجہ میں اجتماعی قبر دریافت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i230020-عراق_شمالی_فلوجہ_میں_اجتماعی_قبر_دریافت
عراق کی سیکورٹی فورسز نے شمالی فلوجہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں چار سو فوجیوں کی لاشیں دفن تھیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق: شمالی فلوجہ میں اجتماعی قبر دریافت

عراق کی سیکورٹی فورسز نے شمالی فلوجہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں چار سو فوجیوں کی لاشیں دفن تھیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اتوار کے دن شمالی فلوجہ میں واقع حی الشہدا کے علاقے میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی۔ اس قبر میں چار سو عراقی فوجیوں کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔

عراقی خبری ذرائع نے متعدد گھروں کے اندر بھی اجتماعی قبروں کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ان قبروں سے ملنے والی بعض لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے جاتے ہیں جبکہ بعض افراد کو کار بم دھماکوں میں قتل کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلوجہ کو آزاد کرانے سے متعلق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم کے بعد اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اس شہر کی آزادی کے لئے خصوصی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے ہفتے کے دن اہم علاقے الصقلاویہ کو آزاد کرانے اور دہشت گرد گروہ داعش کو شدید جانی نقصان پہنچانے کی خبر دی تھی۔