یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i230212-یمن_کے_مختلف_علاقوں_پر_سعودی_بمباری
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی بمباری

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق ، سعودی لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح ایک بار پھر مغربی صوبے مآرب کے علاقے ہیلان میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی فوج کے توپ خانے نے بھی ، جنوبی یمن کے صوبے لحج پر بمباری کی ہے۔ تاحال مکمنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جوف اور تعز کی فضاؤں پر بھی پروازیں بھری ہیں۔

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ لحج کے شہر الجوف اور کرش میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کا ایک ٹینک اور ایک بکتر بند گاڑی تباہ کردی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق، یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ کرنے کے باوجود، سعودی حکومت صوبہ حدیدہ کے بجلی گھر کے لیے ڈیزل کی ترسیل کو روک رہی ہے جس کے نتیجے میں اس شہر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یمن پرجاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی اسی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔