یمنی فوج کا سعودی اتحادی فوجیوں پر حملہ
Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے بہت سے اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے
العالم کی رپورٹ کےمطابق یمن کی فوج اورعوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے جنوبی صوبے تعز کے شہر مقبنہ میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے بہت سے دشمن فوجیوں کو ہلاک کر دیا -
ادھر شمالی صوبے جوف میں بھی یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے دشمن فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے متعدد غیر ملکی فوجیوں اور دشمن عناصر کو موت کےگھاٹ اتار دیا -
دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے حریب القرامیش قصبے پر حملہ کیا ہے - بعض خبری ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے توپخانوں نے یمن کے مغربی صوبے حجہ کے المرزق ، میدی اور حرض علاقوں پر گولہ باری کی ہے -
ٹیگس