یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231163-یمن_پر_وحشیانہ_سعودی_جارحیت
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کےجارح لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب میں صرواح شہر پر بمباری کر کے اس شہر کے کاشتکاروں اور کسانوں کو نقصان پہنچایا ہے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے نہم علاقے پر بھی بمباری کی ہے جبکہ اسی علاقے میں عوامی فورس کے جوانوں اور معزول صدر منصورہادی کے عناصر کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے -

دوسری جانب سعودی عرب کے بحری جنگی جہازوں نے بھی صوبہ حجہ کے شمال مغرب میں واقع حرض اور میدی شہروں میں عوامی تحریک انصاراللہ کے دوٹھکانوں پر توپخانوں اور راکٹوں سے حملہ دوبارہ شروع کر دیا ہے-

اس درمیان العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ صوبہ مارب میں سعودی عرب کے کرائے کے ایجنٹوں کے درمیان آپس میں ہی جنگ چھڑ گئی ہے جس میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے- سعودی عرب کے کرائے کے ایجنٹوں کے درمیان یہ لڑائی سعودی عرب سے آنے والے ڈالر کی تقسیم پر پیدا ہونے والے اختلاف کے باعث ہوئی -