یمن کی سیکورٹی فورسز کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231352-یمن_کی_سیکورٹی_فورسز_کی_پیشقدمی
یمن کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے پٹھووں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے پیشقدمی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۳ Asia/Tehran
  • یمنی سیکورٹی فورسز نے صوبہ جوف میں واقع وقز نامی علاقے کی جانب سعودی عرب کے پٹھووں کی پیشقدمی کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے۔
    یمنی سیکورٹی فورسز نے صوبہ جوف میں واقع وقز نامی علاقے کی جانب سعودی عرب کے پٹھووں کی پیشقدمی کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے۔

یمن کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے پٹھووں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے پیشقدمی کی ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے وادی الملح و الشبکہ اور نہم میں کافی پیشقدمی کی ہے۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ یمنی سیکورٹی فورسز اور سعودی پٹھووں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دسیوں مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی سیکورٹی فورسز نے صوبہ جوف میں واقع وقز نامی علاقے کی جانب سعودی عرب کے پٹھووں کی پیشقدمی کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے پٹھووں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد وادی الملح و الشبکہ اور نہم علاقوں کی جانب پیشقدمی کی اور سعودی عرب کے دسیوں پٹھووں کو ان علاقوں میں ہلاک کر دیا۔