فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231802-فلسطینیوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ حملےتیز کر دئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ حملےتیز کر دئے ہیں۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نےجمعرات کو غرب اردن کے شہر قلقیلیہ پر حملہ کر کےکم سے کم ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی اور سات دیگر کو گرفتارکرلیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بیت اللحم کے شمال میں واقع عایدہ کیمپ پر حملہ کر کے دو فلسطینی بچوں کو گولی مار کر زخمی اور دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پرفلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی- صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کےقریب یطا نامی گاؤں کا محاصرہ اور زیادہ سخت کر دیا ہے-

غاصب صیہونی فوجیوں نےاس گاؤں پر حملہ کر کے لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی- صیہونی حکومت نےاس گاؤں کے لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے گھروں کو منہدم کر دیا جائے گا-