صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i232342-صیہونی_حکومت_کی_جانب_سے_جنگ_بندی_کی_خلاف_ورزی
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

فلسطین الان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی سرحد پر تعینات صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے صوبہ خان یونس کے مشرقی علاقے میں اتوار کے روز حماس کی فوجی شاخ " القدس بریگیڈ" کی ایک چوکی پر حملہ کیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے موقع پر اگرچہ " القدس بریگیڈ" کے افراد وہاں موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کی گن شپ بوٹس نے ہفتے کے روز غزہ کے ساحل پر ماہیگیری میں مشغول فلسطینیوں کی کشتیوں پر بھی حملہ کیا۔ اس حملے میں بھی کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان اگست دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت کے بعد مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ غزہ کے محصور شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی اس پچاس روزہ جارحیت کے نتیجے میں دوہزار تین سو فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔