داعش کے ہاتھوں سیکڑوں شامی باشندوں کا اغوا
دہشت گردگروہ داعش نے صوبہ حلب کے شمال مشرقی علاقوں کے دیہاتوں کے سیکڑوں باشندوں کو اغوا کرلیا ہے-
العہد نیوزویب سائٹ نے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے حلب کے مضافاتی شہر الباب کے قریب واقع دیہاتوں پر حملہ کرکے نو سو شامی باشندوں کو جن میں بیشتر کرد ہیں، اغوا کرلیا ہے- بتایا جاتاہے کہ داعش نے ان شامی باشندوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں قیاسین نامی جیل میں قید کردیا ہے-
داعش کے عناصر ان شامی باشندوں سے الراعی اور منبج علاقوں کے جنگی محاذوں پر خندقیں کھودنے کا کام لیتے ہیں اور شامی فوج اور کرد ملیشیا کےساتھ جنگ کے دوران انسانی ڈھال کے طور پر بھی انہیں استعمال کرتے ہیں -
اس درمیان صوبہ حلب کے جنوبی شہر زنتان میں شامی فوج نے اجناد الشام نامی دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیاہے-
دوسری جانب شامی فوج نے صوبہ حماہ میں دہشت گرد گروہ داعش کےخلاف جنگ کے دوران شاندار پیشقدمی کی ہے اور السلامیہ شہر کے مشرق میں کئی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیاہے -