Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • علاقے میں  دشمنوں کے سبھی اڈے ایران کے قانونی اہداف ہیں 

   اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی کمیشن نے خطے میں اور یہاں سے باہر دشمنوں کو سبھی اڈوں کو ایران کے قانونی اہداف میں شمار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس خطے سے دشمنوں کا نکل جانا ہی خطے کی سلامتی کی واحد  ضمانت ہے۔
 اس رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی پائیدار قوم کے سامنے اپنے دفاع کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے اور ہمارے شیطانی دشمن جان لیں کہ ایران کی مسلح افواج کے لئے اپنے عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے کوئی ریڈ لائن نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خطے اور یہاں سے باہر کے سبھی ممالک جان لیں کہ ان کے ہاں موجود دشمنوں کے سبھی اڈے ہماری  مسلح  افواج کے حملوں کے قانونی اہداف ہیں اور دشمن  افواج کا اس علاقے سے نکل جانا ہی خطے  کی سلامتی کی واحد ضمانت ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس