اسرائیلی ماہرین کے ٹھکانے پر یمنی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233908-اسرائیلی_ماہرین_کے_ٹھکانے_پر_یمنی_فوج_کا_حملہ
یمنی فوج نے سعودی عرب میں تعینات اسرائیلی ماہرین کے ایک ٹھکانے کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی ماہرین کے ٹھکانے پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے سعودی عرب میں تعینات اسرائیلی ماہرین کے ایک ٹھکانے کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

العالم ٹی وی چینل کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں خمیس مشیط چھاونی پر میزائیل حملے کیے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ خمیس مشیط چھاؤنی میں اسرائیلی ماہرین تعینات ہیں جو اسرائیل سے اسلحہ اور دیگر سامان حرب کی یہاں منتقلی کی نگرانی کرتے ہیں۔

ادھر یمن کی وزارت دفاع نے حزم شہر میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر میزائیل حملے کی خبر دی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مرکزی یمن کے صوبے مارب میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں، القاعدہ کا مقامی سرغنہ قاسم سلفی القشیبی اور سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر کرنل حسن الجلہ ہلاک ہوگیا ہے۔