ترکی، اتاترک ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمدورفت بحال
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234070-ترکی_اتاترک_ہوائی_اڈے_پر_طیاروں_کی_آمدورفت_بحال
ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ترکی، اتاترک ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمدورفت بحال

ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم بن علی ییلدریم نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اتاترک ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمدورفت کا سلسلہ کہ جو دہشت گردانہ حملے کے بعد رک گیا تھا، اب بحال ہو گیا ہے۔

ترک وزیراعظم نے کہا کہ استنبول آنے اور جانے والی تمام پروازیں معمول کے مطابق انجام پا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر منگل کی رات خودکش حملوں اور فائرنگ میں پچاس کے قریب افراد جاں بحق اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔