حزب اللہ لبنان کی جانب سے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی مذمت
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے مدینہ منورہ اور قطیف میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کو دہشت گردوں کی جانب سے مسلمانوں کے مقدسات کی بےاحترامی اور توہین کی ایک اور نشانی قرار دیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسی طرح دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک بیماری کو سنجیدہ اور مختلف قسم کے علاج کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی و عوامی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔
حزب اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حامی ملکوں کو کہ جو اب خود اس کا شکار ہوئے ہیں، اپنے موقف اور نظریات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ آج دنیا اور علاقے کو ایک بڑی آزمائش کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ اقدام کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جھڑپوں کو روک دینا جاہیے۔