Jul ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • شام کے مشرقی علاقوں میں داعش کے حملے

شام کی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے صوبے حماۃ کے مضافاتی علاقے المبعوجہ کے باشندوں پر حملے کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے-

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ناکامی کے بعد صوبہ دیرالزور کے علاقوں جورہ، قصور اور ہرابش کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ فری سیرین نامی دہشت گرد گروہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے عید فطر کی مناسبت سے جنگ بندی کا جو اعلان کیا ہے اس پر وہ کاربند رہے گا-

واضح رہے کہ شامی فوج نے عید سعید فطر کی مناسبت سے بدھ کے روز پورے ملک میں بہتر گھنٹے کے لئے جنگ بندی کی خبر دی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی شام کے صوبہ حلب میں حندرات کیمپ کے اطراف میں دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے اور شامی فوج نے بھی جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی -

ٹیگس