صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں تیرہ سالہ نوجوان کی شہادت
Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک تیرہ سال کے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا
فلسطینی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق تیرہ سالہ فلسطینی نوجوان صدفی الطباخی مقبوضہ قدس کے شمالی علاقے الرام میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگیا- غرب اردن اور بیت المقدس کے فلسطینی ، گذشتہ برس یکم اکتوبر سے مسجد اقصی اور دیگر مقدس مقامات پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد سے احتجاج کررہے ہیں اور صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں اب تک دسیوں صیہونیوں کو ہلاک کر چکے ہیں-
ٹیگس