Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی حندرات کیمپ کی جانب پیشقدمی

شامی فوج نے شمال مشرقی حلب میں نئے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

دمشق میں فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی حلب میں شروع کیے جانے والے اس آپریشن کا مقصد حندرات کیمپ کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔

شامی فوج نے بدھ کے روز تین سیکٹروں سے حندرات کی جانب پیشقدمی کی ہے اور چھے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ شامی فوج کے جوانوں نے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کی رسد کے واحد راستے، کاستیلو شاہراہ کو بند اور شمالی حلب سے ترکی کی سرحد تک پورے علاقے میں موجود دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

حندرات ٹاؤن سے شامی فوج کے مکمل تسلط کی صورت میں شمال مشرقی حلب کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کے ذرائع نے بھی اس علاقے میں شامی فوج کے آپریشن اور پیشقدمی کا اعتراف کیا ہے۔

دہشت گردوں کی جانب سے محاصرہ توڑنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ حندرات کیمپ شام کے صوبے حلب کے شمال مشرق میں واقع ہے۔

ٹیگس