Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • دمشق کے مضافات میں شامی فوج کی کارروائیوں کا آغاز

شامی ذرائع نے دمشق کے مضافاتی علاقے ہریرہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں

شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں کارروائیوں کے دوران درعا میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی -

رپورٹ کے مطابق درعا میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ شامی فوج کی جھڑپ میں بیس دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں- شامی فوج کی اس کامیابی کے بعد شامی سیکورٹی اہلکاروں نے دمشق کے مضافات میں واقع وادی بردی کے ہریرہ علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں-

دوسری جانب شہر حلب کے رہائشی علاقوں میں مسلح گروہوں کے مارٹرحملوں میں کئی عام شہری زخمی ہوگئے ہیں-

ٹیگس