یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i238603-یمن_پر_آل_سعود_کی_وحشیانہ_بمباری
سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے چند گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر پندرہ سے زیادہ مرتبہ بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • یمن پر آل سعود کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے چند گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر پندرہ سے زیادہ مرتبہ بمباری کی ہے۔

سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے اتوار کو صوبہ حجہ کے شہرحرض پر کم سے کم تین بار بمباری کی - سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے تعز کے بھی مختلف علاقوں پر کئی بار بمباری کی - رہائشی علاقوں پر کئے گئے ان حملوں میں یمنی شہریوں کو بھاری نقصان پہنچاہے -

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے الغیل شہر کے رہائشی علاقے پر بھی بمباری کی جبکہ صوبہ صعدہ کی فضائی حدود کی بھی بڑی تعداد میں سعودی طیاروں نے خلاف ورزی کی -

سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے صوبہ عمران میں المجزعہ پل پرحملہ کرنے کےساتھ ساتھ صوبہ حجہ اورعمران کو ملانےوالے پل العبیسہ پر بھی کئی بار بمباری کی -