ایران کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کی شام کے صدر سے ملاقات
Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
دمشق سے ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ سید علاءالدین بروجردی اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید علاءالدین بروجردی بدھ کی صبح لبنان کا دورہ کرنے کے بعد شام پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے وزیر خارجہ ولید المعلم اور اسپیکر ہدیہ خلف عباس سے ملاقات اور گفتگو کی۔ علاء الدین بروجردی نے اسی طرح شام کے وزیر اعظم عماد خمیس سے بھی ملاقات کی اور بحران شام کے حل کی غرض سے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا۔