اردن کے خقیہ ادارے پر حملہ کرنے والے کے لئے سزائے موت
Aug ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
اردن کی عدلیہ نے اپنے ایک فیصلے میں البقعہ کے علاقے میں اس ملک کے خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے والے کو موت کی سزا سنائی ہے
اردن کی عدلیہ نے جمعرات کو اپنے ایک فیصلے میں انٹیلیجنس ادارے کے دفتر پر حملے کے ذمہ دار محمود مشارفہ کو سزائے موت کا حکم دیا ہے-
گذشتہ جون کے مہینے میں محمود مشافہ نے البقعہ کے علاقے میں اردن کے خفیہ ادارے پر حملہ کرکے پانچ انٹیلیجنس حکام کو ہلاک کردیا تھا-
فوجی عدالت کے جج زیاد العدوان نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیس سالہ مشارقہ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے اورغیرقانونی طریقے سے ہتھیار رکھنے کا الزام ہے- اس کیس جج نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق سامی ابو عمر کو جواس کیس میں مشارفہ کو ہتھیار بیچنے کا ملزم تھا ، چھے سال قید کی سزا دی گئی ہے-