ایروانی: ہماری کارروائیوں میں ہدف صرف وہ اڈے اور مراکز ہیں جہاں سے جارحیت کی جاتی ہے
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے مکتوب میں وضاحت کی ہے کہ ایران کی دفاعی کارروائیوں میں صرف ان اڈوں اور مراکز کو نشانہ بنایا جارہا ہے جن کا شمارایرانی عوام کے خلاف جارحیت کے مبدا میں ہوتا ہے
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیرسعید ایروانی نے سنیچر کو ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت کے آٹھویں دن اقوام متحدہ کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہےکہ کوئی بھی امر امریکا اور صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے اپنے دفاع کے ذاتی حق کی نفی یا اس کو کمزور نہیں کرسکتا۔
انھوں نے اپنے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف ان اہداف پر حملے کررہا ہے جو ایرانی عوام کے خلاف جارحیت کے مبدا اور مرکز شمار ہوتے ہیں۔
امیر سعید ایروانی نے لکھا ہے کہ علاقے کے ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی قلمرو میں امریکی فوجی اڈوں نے نہ صرف یہ کہ علاقے کی سیکورٹی میں کوئی مدد نہیں کی ہے بلکہ امریکا اور صیہونی حکومت کے عوامل عورتوں اور بچوں سمیت ایرانی عوام کے قتل عام میں ان اڈوں سے کام لے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے وضاحت کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام، اچھی ہمسائگی کے اصول اور ایک دوسرے کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام کی بنیاد پرخطے کے ملکوں کے ساتھ دوستانہ روابط کے تحفظ اور تقویت کا پابند ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ایران کی تاکید ہے کہ علاقے میں امریکا کے فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ہمارے دفاعی حملوں کو علاقے کے ملکوں سے دشمنی نہ قرار دیا جائے۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel