غرب اردن کے کئی علاقوں پر صیہونی فوج کی یلغار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i240919-غرب_اردن_کے_کئی_علاقوں_پر_صیہونی_فوج_کی_یلغار
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے کئی علاقوں پر حملے کئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے کئی علاقوں پر صیہونی فوج کی یلغار

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے کئی علاقوں پر حملے کئے ہیں

فلسطین کی سرکاری نیوزایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر البیرہ کے شمالی حصے پر دھاوا بول کر ایک کمپنی کی عمارت کا محاصرہ کر لیا اوراس کا سارا ساز و سامان ضبط کر لیا-

صیہونی فوج نے جنوب مغربی الخلیل کے بیت عوا دیہات پر حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی- فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے بیت عوا پرآنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے تاہم ابھی تک کسی کے گرفتار کئے جانے کی خبر نہیں ہے -