یمن کی عوامی تحریک کا بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور
Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ملک کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کےلئے راہ پیش کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرامن راہ انصاراللہ کا دائمی اور مستقل موقف رہا ہے اور امن و صلح کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بحران کو حل کرنے کے لئے سبھی راہ ہائے حل کے لئے ایک جامع اور مکمل تصویر پیش کی جائے-
ادھر یمن کے امورمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد اور یمنی وفد کے درمیان مذاکرات رک گئے ہیں البتہ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات جلد ہی دوبارہ شروع کردئے جائیں گے تاہم انہوں نے آئندہ مذاکرات کے لئے کسی تاریخ یا جگہ کا اعلان نہیں کیا۔