ہندوستان ؛جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 پر شدید ہنگامہ
جموں و کشمیر اسمبلی میں آج دفعہ تین سو ستر کے تعلق سے زبردست ہنگامہ ہوا اور حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے لیڈران میں ٹکراؤ کی حالت پیدا ہو گئی۔
سحرنیوز/ہندوستان: برسراقتدار نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی جاوید حسن بیگ نے ایوان میں بحث کے دوران الزام عائد کیا کہ کچھ اراکین کو جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کی تاریخ اور آئینی پس منظر کی درست جانکاری نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ معاملہ صرف سیاسی بیان بازی کا نہیں ہے، بلکہ ریاست کی شناخت اور اس کے حقوق سے منسلک ہے۔ ان کے اس بیان پر اپوزیشن لیڈران ناراض ہو گئے اور سخت اعتراض ظاہر کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اسمبلی میں کئی مواقع ایسے آئے جب حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے لیڈران تلخ نوک جھونک کرتے دکھائی دیے۔ اس وجہ سے ایوان میں شور شرابہ بھی بڑھ گیا اور ہنگامہ خیزصورت حال پیدا ہو گئی۔ یاد رہے مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر سے دفعہ تین سو ستر ہٹانے کے معاملہ پر سیاسی پولرائزیشن کی کوششیں اکثر ہوتی رہی ہیں، لیکن جموں کشمیر اسمبلی میں آج جس طرح سے ہنگامہ ہوا، اس نے ظاہر کر دیا ہے کہ یہ معاملہ جلد ٹھنڈا ہونے والا نہیں ہے۔