مصر: بم دھماکے میں دو پولیس افسر اور چار فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i241645-مصر_بم_دھماکے_میں_دو_پولیس_افسر_اور_چار_فوجی_زخمی
مصر کے شمالی سینا میں واقع العریش شہر میں ایک بکتر بند گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دو پولیس افسر اور چار فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار العریش شہر کے علاقے سد الوادی میں گشت زنی میں مشغول تھے۔
    بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار العریش شہر کے علاقے سد الوادی میں گشت زنی میں مشغول تھے۔

مصر کے شمالی سینا میں واقع العریش شہر میں ایک بکتر بند گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دو پولیس افسر اور چار فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار العریش شہر کے علاقے سد الوادی میں گشت زنی میں مشغول تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم پولیس اسٹیشن کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار تیرہ میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد اس ملک میں فوج اور پولیس پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔