ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ
ایران کے اور عمان کے وزرائے خارجہ نے عمان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر البوسعیدی نے بدھ 14 اکتوبر کو ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے کے حالات بالخصوص یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کی راہوں کا جائزہ لیا۔
یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ میں شدت آنے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران نے کشیدگی کم کرنے کے لئے علاقائی سطح پر مشاورتوں اور سفارت کاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس سلسلے میں گزشتہ دو دن میں، مصر، ترکیہ، عراق اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel