ایرانی ڈاکٹر کو ڈبلیو ایچ او کا انعام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457670-ایرانی_ڈاکٹر_کو_ڈبلیو_ایچ_او_کا_انعام
ایرانی ڈاکٹرکو کینسر کے علاج میں نمایاں کارکردگی پر ڈبلیو ایچ او کے  تمغے اور انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
(last modified 2026-10-14T14:19:37+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی ڈاکٹر کو ڈبلیو ایچ او کا انعام

ایرانی ڈاکٹرکو کینسر کے علاج میں نمایاں کارکردگی پر ڈبلیو ایچ او کے  تمغے اور انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا نے خبر دی ہے کہ صحت کی عالمی تنظیم، ڈبلیو ایچ او، کی علاقائی کمیٹی کا اجلاس، منگل 13 اکتوبر کو قاہرہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے افتتاحی سیشن میں، کینسر، امراض قلب اور ذیابیطس کے علاج اور کنٹرول میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے ڈاکٹروں کی قدردانی کی گئی اور انہیں تمغے، توصیفی سند اور انعام سے نوازا گیا۔

ایران کی شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امیرعلی حمیدیہ کو کینسرکنٹرول کے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر امیری علی حمیدیہ کو یہ انعام کینسر کے شعبے میں، بچوں کے خون کی شناخت، آنکولوجی اور اسٹیم سیل کی پیوندکاری میں ان کے نمایاں کام پر دیا گیا ہے۔     

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel