Aug ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں نے شام کے شہر حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں نے پہلی بار حلب کے جنوبی مضافات میں واقع خلصہ گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

حزب اللہ لبنان نے اس سے پہلے لبنان کے عرسال علاقے میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ خلصہ گاؤں پر ماہ جولائی میں تل العیس اور خان طومان علاقوں پر مسلح دہشت گردوں کے تسلط کے بعد دہشت گرد گروہ جیش الفتح کا قبضہ ہوگیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں گزشتہ ایک سال کے دوران شامی فوج کو ملنے والی کامیابی میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں کا اہم کردار رہا ہے۔