Aug ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی جانب سے شام کی حمایت

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں شام کی ثابت قدمی کی وجہ سے شام مخالف سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے جمعے کے دن کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شام کی ثابت قدمی کے باعث سازشی ممالک کی سازشیں اور شام کی حکومت کی سرنگونی پر مبنی ان کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور شام اس وقت خطے میں اپنا عظیم مقام واپس لینے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ شام کے دفاعی موقف کی تقویت نیز لبنان اور استقامت کی حمایت کے پیش نظر حزب اللہ کو شام بھیجا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ لبنان کی استقامت کو جوعظیم کامیابی حاصل ہوئی ہے اس کے باعث اس سارے خطے پرامریکی اور اسرائیلی فیصلے مسلط کئے جانے کی سازش نقش برآب ہوگئی ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ آج دشمن دفاعی پوزیشن میں آچکا ہے کیونکہ وہ استقامت کی جانب سے دیئے جانے والے جواب کی پیشن گوئی نہیں کر سکتا ہے۔

 

ٹیگس