Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان :طالبان کا مقامی سرغنہ قاری ذبیح اللہ ہلاک ہوگیا

افغانستان کی وزارت داخلہ نے سرکردہ طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی صوبے قندوز میں طالبان کا سرکردہ کمانڈر قاری ذبیح اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔ بیان میں صوبہ قندوزمیں مارے جانے والے انیس دہشت گردوں میں قاری ذبیح اللہ بھی شامل ہیں۔ بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ یہ کاروائی کب اور کہاں انجام پائی۔