مشرقی ترکی میں کار بم دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i243172-مشرقی_ترکی_میں_کار_بم_دھماکہ_ہلاکتوں_میں_اضافہ
ترکی کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۴:۵۴ Asia/Tehran
  • مشرقی ترکی میں کار بم دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ

ترکی کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ بدھ کی رات صوبے وان کے علاقے آئیپی یولو میں پولیس چوکی میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے اپس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔