صیہونیوں کی جارحیتوں پر فلسطینیوں کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i246121-صیہونیوں_کی_جارحیتوں_پر_فلسطینیوں_کا_ردعمل
فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں غرب اردن میں ایک صیہونی فوجی کو نشانہ بنایاہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی جارحیتوں پر فلسطینیوں کا ردعمل

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں غرب اردن میں ایک صیہونی فوجی کو نشانہ بنایاہے-

اسکائی نیوز کے مطابق صیہونی فوجیوں کے اعلان کے مطابق ان کا ایک فوجی، شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر علیہ السلام کے حرم کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی پناہ گزیں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا -

فلسطینی شہریوں نے بھی ان فوجیوں پر پتھر پھینکے جو اس علاقے پر حملہ کرنا چاہتے تھے -

صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور روز افزوں جرائم ، تحریک انتفاضہ کے آغاز کا باعث بنے ہیں- صیہونی فوجیوں نے گذشتہ سال اکتوبر میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک دو سو پینتیس فلسطینیوں کو شہید کیا ہے-

فلسطینیوں نے بھی صیہونی حکومت کی جارحیتوں کےجواب میں کارروائی کرتے ہوئے انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک چالیس سے زائد صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے-