تحریک حوثی کے جوانوں کے ہاتھوں دو سعودی فوجی ہلاک
یمنی ذرائع کے مطابق تحریک حوثی کے اسنائپرز کی فائرنگ میں دو سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
المیسرہ ٹی وی ویب سائٹ کے مطابق یمنی اسنائپرز نے ہفتے کے دن عسیر کے علاقے میں دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کےعلاوہ ان کی گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔ یمنی افواج نے سعودی عرب کی بلا وقفہ فضائی جارحیت کے جواب میں طائف کے علاقے میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ طائف مکے کے جنوب میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ہی یمن پر چاروں طرف سے جارحیت شروع کی تھی۔ سعودی عرب اپنے پٹھو صدر عبد ربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور عوامی تحریک انصاراللہ کو کمزر بنانا چاہتا ہے۔
سعودی عرب کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کا زیادہ تر حصہ تباہ ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک دس ہزار سے زائد یمنی شہید ہو چکے ہیں۔